Live Updates

کھلاڑیوں کی جانب سے عمران خان کا شاندار استقبال

گوجرانوالہ میں کپتان پر ڈالروں کی بارش کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 21 مارچ 2018 23:14

کھلاڑیوں کی جانب سے عمران خان کا شاندار استقبال
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2018ء) کھلاڑیوں کی جانب سے عمران خان کا شاندار استقبال کی انوکھی مثال قائم کر دی گئی۔گوجرانوالہ میں عمران خان کی آمد پر ڈالرز نچھاور کئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاسی کلچر میں اپنے سیاسی رہنماوں کے ساتھ محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کا ہر کسی کا اپنا ہی طریقہ ہے ۔کوئی انکی آمد پر بھنگڑے ڈالتا ہے تو کوئی خوشی سے گانے گاتا ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی رہنماوں کو سونے کے تاج پہنانے کا سلسلہ حال ہی میں شرجیل میمن سے شروع ہوا تھا جو بعد میں مریم نواز تک پہنچا جہاں ن لیگی کارکنان نے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کو 20تولے تک کے سنہری تاج پہنائے اور اب یہ رواج پاکستان تحریک انصاف میں بھی جڑ پکڑ رہا ہے۔آج ممبر سازی مہم کے سلسلے میں عمران خان جب گوجرانوالہ پہنچے تو انہیں نہ صرف 40 تولے سونے کا تاج پہنایا گیا بلکہ چاندی کا ایک بلا بھی انہیں تحفے میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر کھلاڑیوں کی جانب سے عمران خان کے شاندار استقبال کی انوکھی مثال قائم کر دی گئی۔گوجرانوالہ میں عمران خان کی آمد پر ڈالرز نچھاور کئیے گئے۔
کھلاڑیوں کی جانب سے عمران خان کا شاندار استقبال
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :