رینجرز کی ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی، ملزم گرفتار، منشیات و دیگر اشیاء برآمد

بدھ 21 مارچ 2018 23:03

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پر ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل فیز V میں واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر اظہر عزیز ملا کو گرفتار کر لیا جو علاقے میں آئس، کرسٹل، منشیات فروشی اور جسم فروشی جیسے کاروبار میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 61 گرام آئس، 5 گرام ایم ڈی ایم پائوڈر، 1.5 گرام کوکین، ایک پیکٹ حشیش پیپر، آئس بنانے کا سامان بمعہ آلات، نشہ آور ادویات، 5 عدد موبائل فون، 2 عدد لیپ ٹاپ، 7 عدد پاسپورٹ اور 37 عدد مختلف مہریں برآمد ہوئی ہیں۔

ملزم کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں رینجرز نے عوام سے گذارش کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0316-2369996، ای میل ایڈریس [email protected] یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

متعلقہ عنوان :