بارش کے باعث، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین ہونے والا پلے آف میچ سوا گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا

بدھ 21 مارچ 2018 23:02

بارش کے باعث، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین ہونے والا پلے آف میچ ..
لاہور ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی بارش کے باعث آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین ہونے والا پلے آف میچ سوا گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا اور اسے ،16,16اوور ز تک محدود کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایمپائر نے گرائونڈ کا معائنہ کیا تو آئوٹ فیلڈ گیلی تھی جس کی وجہ سے میچ کو سات بجے کی بجائے آٹھ بج کر پندرہ منٹ پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹاس سات بج کر پینتالیس منٹ پر ہوا۔

قبل ازیں قذافی سٹیڈیم کی گرائونڈ کو خشک کرنے کے لئے دو ہیلی کاپٹر ز کی بھی مدد لی گئی ۔پشاور زلمی اور کراچی کنگرز کی ٹیموں نے میچ کے تاخیر سے شروع ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گرائونڈ میں مسلسل اپنی ٹریننگ جاری رکھی۔ 27ہزار کی گنجائش والے قذافی سٹیڈیم میں آنے والے تماشائی مذید بارش نہ ہونے کی دعائیں کرتے رہے۔ کراچی کنگز کے کپتان محمد عامر نے ٹاس جیت کر پشار زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔