Live Updates

گجرات کے بعد گوجرانوالہ میں بھی پی ٹی آئی کارکنان آپس میں دست و گریباں

کارکنان کی عمران خان کی موجودگی میں دھکم پیل ،ایک دوسرے پر تشدد بھی کیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 21 مارچ 2018 22:24

گجرات کے بعد گوجرانوالہ میں بھی پی ٹی آئی کارکنان آپس میں دست و گریباں
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 21مارچ 2018ء ) :گجرات کے بعد گوجرانوالہ میں بھی پی ٹی آئی کارکنان آپس میں دست و گریباں ہو گئے۔کارکنان کی عمران خان کی موجودگی میں دھکم پیل ،ایک دوسرے پر تشدد بھی کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کے جلسو ں میں بد نظمی کو ئی بڑی بات نہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں بد نظمی تو جیسے ،معمول بن چکی ہے۔گجرات کے بعد گوجرانوالہ میں بھی پی ٹی آئی کارکنان آپس میں دست و گریباں ہو گئے۔کارکنان نے ایک دوسرے کے ساتھ تلخ کلامی کی جو بڑھتے بڑھتے گالم گلوچ اور بعد ازاں ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔پی ٹی آئی کارکنان نے ایک دوسرے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے گجرات میں بھی اسی قسم کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات