پی ایس ایل کے پلے آف میچ میں کراچی کنگز میں شامل آل راونڈ شاہد آفریدی فٹنس مسائل کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے

بدھ 21 مارچ 2018 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) پی ایس ایل کے تیسرے پلے آف میچ میں کراچی کنگز میں شامل آل راونڈ شاہد آفریدی فٹنس مسائل کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کی جانب سے کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کی وجہ سے پہلے ہی تین متبادل کھلاڑیوں کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنا لیا تھا جن میں مختار احمد، ذوالفقار بابر اور دانش عزیز کو کراچی کنگز میں شامل کیا گیا۔