پشاور زلمی کیخلاف ایلیمینیٹر سے باہر ہونے کے ذمہ دار شاہد آفریدی خود ہی نکلے، اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 21 مارچ 2018 22:20

پشاور زلمی کیخلاف ایلیمینیٹر سے باہر ہونے کے ذمہ دار شاہد آفریدی خود ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) پشاور زلمی کیخلاف ایلیمینیٹر سے باہر ہونے کے ذمہ دار شاہد آفریدی خود ہی نکلے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایلیمینیٹر لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ سے قبل کراچی کنگز کو اس وقت بڑا دھچکا پہنچا جب ٹیم کے سب سے اہم ترین کھلاڑی شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ پشاور زلمی کیخلاف ایلیمینیٹر سے باہر ہونے کے ذمہ دار شاہد آفریدی خود ہی ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ شاہد آفریدی نے معروف اسپورٹس صحافی زینب عباس سے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ڈاکٹرز نے اسلام آباد کیخلاف آخری میچ کھیلنے سے منع کیا تھا۔ تاہم انہوں نے ڈاکٹرز کی بات ماننے کی بجائے میچ کھیلنے کو ترجیح دی اور اسی باعث ان کی انجری مزید بڑھ گئی۔ اگر وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف آخری میچ نہ کھیلتے تو آج پشاور زلمی کیخلاف میچ میں حصہ لے سکتے تھے۔