یوم پاکستان کی خوشی

برطانیہ کی تاریخی عمارت ویسٹ منسٹر ابے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 21 مارچ 2018 22:19

یوم پاکستان کی خوشی
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21مارچ 2018ء):یوم پاکستان کی خوشی،برطانیہ کی تاریخی عمارت ویسٹ منسٹر ابے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ منسٹر ابے کی عمارت پر یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی پرچم لہرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریونے تاریخی عمارت ویسٹ منسٹر ابے پر پاکستانی پرچم کی تصاویر کو اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر پوسٹ کیا اور ساتھ میں یہ بھی ٹوئیٹ ویسٹ منسٹر ابے کی عمارت پر یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی پرچم لہرایا گیا ہے۔

برطانیہ میں تاریخی عمارت ویسٹ منسٹر ابے کو خاص اہمیت حاصل ہے کیوں کہ یہاں ہی ہر نئے بادشاہ اور ملکہ سے حلف بھی لیا جاتا ہے۔