توانائی شعبے کاگردشی قرضہ 541ارب روپے تک پہنچ گیا

موسم گرما کیلئے لوڈ شیڈنگ کا انتہائی سخت شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جائے گی

muhammad ali محمد علی بدھ 21 مارچ 2018 22:04

توانائی شعبے کاگردشی قرضہ 541ارب روپے تک پہنچ گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) موسم گرما میں ملک بھر کیلئے لوڈ شیڈنگ کا انتہائی سخت شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق توانائی شعبے کاگردشی قرضہ 541ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر گردشی قرضہ 379ارب روپے تھا جو اب بڑھ کر 541 ارب تک پہنچ گیا ہے۔ گردشی قرضہ بڑھنےکی بڑی وجہ بجلی واجبات کی وصولیوں میں کمی ہے۔

گردشی قرضوں کے بڑھنے کے باعث موسم گرما کیلئے لوڈ شیڈنگ کا انتہائی سخت شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 موسم گرما کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ گرمیوں میں بجلی کی دستیابی بجلی نقصانات کی نسبت سے ہوگی ۔ نئی بنائی گئی حکمت عملی کے تحت دس فیصد نقصانات والےفیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ، تیس فیصدنقصانات والےفیڈرزپر2گھنٹےتک لوڈشیڈنگ، 40فیصد نقصانات والےفیڈرزپر4گھنٹےلوڈشیڈنگ، 60 فیصدتک نقصانات والے فیڈرزپر6گھنٹےلوڈشیڈنگ، 80فیصدتک نقصانات والےفیڈرزپر8گھنٹےتک لوڈشیڈنگ، جبکہ 80 فیصدسے زیادہ نقصانات والےفیڈرزپر 12گھنٹےتک لوڈ شیڈنگ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :