پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمینیٹر، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف سے دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 21 مارچ 2018 21:55

پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمینیٹر، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 171رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے پلے آف میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے کپتانی کے فرائض انجام دینے والے محمد عامر نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا۔محمد عامر نے پہلے اوور میں صرف 2 رنز دیے لیکن دوسرے اوور میں کامران اکمل نے عثمان شنواری کو شاندار چھکا لگاکر اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کیا جب کہ محمد عامر نے اپنے دوسرے اوور میں صرف 3 رنز دیے۔کامران اکمل نے میچ کے پانچویں اوور میں 25 رنز بٹورے، انہوں نے عثمان شنواری کو ابتدائی 5 گیندوں پر 5 باو¿نڈریاں رسید کیں جس میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے دوسرے اوپننگ بلے باز آندرے فلیچر نے بھی کامران اکمل کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے جارحانہ موڈ اپنایا اور روی بوپارا کو بلند وبانگ چھکا رسید کیا۔اس دوران کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین نصف سنچری سکور کی، انہوں نے صرف 17 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز لیوک رونکی نے پہلے پلے آف میچ میں کراچی کنگز کے خلاف ہی 19 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی۔

کراچی کنگز کی جانب سے روی بوپارا نے 10ویں اوور میں پہلے آندرے فلیچر کو 34 رنز پر پویلین بھیجا لیکن پھر کامران اکمل نے انہیں بلند وبانگ چھکا رسید کیا مگر اگلی ہی گیند پر بوپارا نے ان کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔ کامران اکمل 27 گیندوں پر 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے،ابتدائی اوور میں ناقص بولنگ کے بعد کراچی کنگز کے بولرز خاص کر روی بوپارا نے نہ صرف بعد میں آنے والے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے سے روکا بلکہ پشاور زلمی کی ابتدائی 3 وکٹیں بھی انہیں کے حصے میں آئیں۔

پشاور کو بنگلا دیشی اوپنر تمیم اقبال کی خدمات میسر نہیں ہوں گی جو گھٹنے کی انجری کے باعث میڈیکل چیک اپ کے لیے بنکاک روانہ ہوگئے ہیں جب کہ ان کی جگہ کرس جورڈن کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ابھی تک پوری طرح فٹ نہیں ہوئے اور پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے ان کی عدم موجودگی میں پہلے ایون مورگن نے کپتان کے فرائض انجام دیے جب کہ آج محمد عامر کو قیادت سونپی گئی ہے، کراچی کنگز کے اسٹار آل را?نڈر شاہد آفریدی بھی انجری کے سبب میچ نہیں کھیل رہے۔