پاکستان ریلویز کی جانب سے ٹرینوں کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری

بدھ 21 مارچ 2018 21:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر تیزی سے کام شروع کردیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایات کی روشنی میں ٹرینوں کی اپ گریڈیشن کا کام کیا جارہا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق عوام ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔ عوام ایکسپریس کے ہر ایک ریک کی تمام اکانومی اور اے سی سٹینڈرڈ کوچز کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے ،عوام ایکسپریس کے چارو ں ریکس کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

مسافروں کے محفوظ اور بہترین سفر کے لئے پاور پلانٹ، اے سی ڈائننگ کار، لگیج وین اور بریک وین کی بھی اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔ ٹوٹی پھوٹی بوسیدہ بوگیوں، پرانے ٹوائلٹس اور غیر آرام دہ نشستوں سے نجات، اے سی سٹینڈرڈ میں پرائیویسی کے لئے پردوں کا اہتمام، پہلے سے بہتر ائیرکنڈیشننگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلویز کی طرف سے ریل کاروں سمیت اب تک ڈیڑھ درجن کے قریب گاڑیوں کی اپ گریڈیشن ہوچکی ہے، اب مزید گاڑیاں اپ گریڈ ہوں گی۔

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے علامہ اقبال ایکسپریس، خیبرمیل ایکسپریس، اکبر ایکسپریس اور بہاوالدین زکریا ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کا بھی حکم دیاہے۔ پاکستان ریلویز اپنے سسٹم میں مزید بہتری کے لیے ترقی اور جدت کا سفر جاری رکھے گا۔ریلوے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا کام بھی کیا جارھا ہے۔اس ضمن میں ریلوے پلوں کی مرمت وبحالی کے علاوہ نئے پل بھی تعمیر کئے جارھے ہیں۔

ٹریکس پر نئے سلیپرز بچھائے جارھے ہیں۔جبکہ سگنل نظام کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جارھا ہے۔کراسنگ لیولز کی بھی حالت بہتر بنائی جارہی ہے۔اور ریل گاڑیوں کی تزئین وآرائش کا کام بھی کیا جارھا۔ریکوے سٹیشنوں کی حالت بہتر بنائی جارہی ہے۔ان تمام منصوبوں کا مقصد عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :