صوبائی حکومت نے تعمیر و ترقی کے لئے شفاف انداز میں اقدامات اٹھائے ہیں ،جمشیدالدین

بدھ 21 مارچ 2018 21:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)خیبر پختو نخوا کے وزیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن اور انسداد منشیا ت میا ں جمشید الد ین کا کا خیل نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے طول و عرض میں تعمیر و ترقی کے لئے شفاف انداز میں جو اقدامات اٹھائے ہیں عوامی حلقوں میں انہیں بھر پور پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بد ھ کے روز اپنے دفتر وزیر اعلیٰ سکرٹریٹ پشاور میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سے با تیں کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اُنہو ں نے کہا کہ حیات آباد فلائی اوور، پشاور چڑیا گھر ،سونامی بلین ٹری اور بس ریپڈ منصوبہ سابقہ حکومتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے پشاور چڑیا گھر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال کے قلیل عرصہ میں اس قدر بڑا پراجیکٹ عوام کی سیر و تفریح کیلئے تیار کرنا پی ٹی آئی قائدین کے جذبہ خدمت خلق کا آئینہ دار ہے۔ میا ں جمشید الد ین کا کا خیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے عوام کے سامنے اپنی کارکردگی کے حوالے سے فخر کرنا حق بجانب ہے کئی بار اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعتوں نے عوام کے سامنے موجودہ حکومت کو ناکام کہنے کے علاوہ کچھ نھی نہیں کیا جبکہ عوام کی طرف سے ان کو اقامہ اور ایزی لوڈ کے طعنے بھی انتہائی فراخدلی سے ملتے ہیں۔