مذہبی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ،مولاناحمداللہ جان

بدھ 21 مارچ 2018 21:40

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)جے یو آئی(ف) کے سرپرست اعلیٰ و بزرگ عالم دین مولانا حمد اللہ جان باباجی ،ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش ، اشفاق اللہ خان ،مولانا محمد امین دوست ،غفور خان جدون ،مولانا احسان الحق ،مولانا ہارون حنفی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مذہبی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے جوکہ ملک و قوم کیلئے خوشی کی نوید لے کر آئے گی ،ایم ایم اے کی بحالی سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہے اسلئے اب وہ مذہبی جماعتوں کے خلاف منفی پروپیگنڈوں پر اُترآئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی اور مولانا فضل الرحمن کا صدر منتخب ہونا نیک شگون ہے۔