وی سی مالاکنڈ کی کالجوں کے پرنسپلز کوتعلیمی معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

بدھ 21 مارچ 2018 21:40

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)وائس چانسلر مالاکنڈ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر گل زمان کیساتھ یونیورسٹی سے ملحقہ کالج کے پرنسپلز کا ایک اجلاس کمیٹی روم یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں منعقد ہوا،جس میں رجسٹرار، ڈینز، اور ضلع دیر لویر، مالاکنڈ اور باجوڑ تمام بوائز اور گرلز کالج کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی. اس موقع پر وائس چانسلر نے تمام پرنسپلز کے مسائل و تجاویز کو غور سے سنا اور پرنسپلز پر زور دیا کہ وہ تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے پرنسپلز کو یقین دہانی کرائی کہ ان امتحانات سے متعلق تمام وسائل و مشکلات کو حل کیا جائے گا تاکہ علاقے کے عوام کو گھر کی دہلیز پر معیاری تعلیم مل سکے۔