ڈیڈک چیئرمین سوات کا گورنمنٹ دارالعلوم اسلامیہ سیدوشریف میں جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ

بدھ 21 مارچ 2018 21:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) چیئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے بدھ کے روز گورنمنٹ دارالعلوم اسلامیہ سیدوشریف میں جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا اور اس اہم مدرسہ کیلئے مزید فنڈز کا بھی اعلان کیا۔ دورہ کے دوران انھوں نے زیر تعمیر اور مکمل شدہ بر آمدہ ، واش رومز اور واٹر سپلائی سکیم کا معائنہ کیا اور ان سکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مولانا مفتی سردارز اور دیگر علماء نے سینکڑوں طلباء کے سامنے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کا تفصیلی تعارف کرایا اور دین اسلام اور علماء و طلباء کے ساتھ ان کی محبت کا ذکر کیا ۔ انھوں نے کہا کہ فضل حکیم خان وہ عوامی نمائندے ہیں جو اپنی مذہبی عقیدت کے باعث دارلعلوم کا بار بار دورہ کر تے ہیں اور ادارہ کی بہتری کیلئے سب سے زیادہ منصوبوں کا اعلان کرکے ان کو مکمل بھی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس محبت کو ہم کھبی بھی نہیں بولیں گے اور احسان کا بدلہ احسان کے ساتھ دینے کی کوشش کر یں گے۔اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک نے علماء کی محبت کا بھر پور شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ ادارہ کی خدمت کو عبادت اور فرض سمجھ کر اپنی سعادت اور خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ یہی امر مجھے کھینچ کھینچ کے علماء کی خدمت میں حاضر کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ معاشرہ کے اصلاح میں علماء کے اہم کردار کا عملی اعتراف کرتے ہوئے صوبائی حکومت علماء کرام کیلئے وظائف اور مساجد و مدارس کی بہتری کیلئے عظیم الشان منصوبوں پر عمل پیر ا ہے۔ انہوں نے دارلعلوم کیلئے مین گیٹ اور چار دیواری کی تعمیر اور جنریٹر کی خریداری کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :