محکمہ لائیو سٹاک شعبہ توسیعی کے متعدد افسران کو ترقی دینے کے بعد مختلف ڈویژنز اور اضلاع میں تعیناتیاں

بدھ 21 مارچ 2018 21:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)محکمہ ذراعت و لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا کے مجا ز حکام نے عوامی مفاد میں محکمہ لائیو سٹاک شعبہ توسیعی کے متعدد افسران کو ترقی دینے کے بعد انکی مختلف ڈویژنز اور اضلاع میں تعیناتیاں عمل میں لائی ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیوں سٹاک کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عالم زیب جو کہ اپنی ہی تنخوا اور سکیل میں ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر کی آسامی پر تعینات تھے کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر اپنی ہی پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے ۔

اسی طرح قاضی ضیاالرحمان جو پشاور ڈویژن کے ڈائریکٹر کی اسامی پر اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں تعینات تھے کو مذکورہ آسامی ہی پر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر میاں احد اللہ کا کا خیل کو کوہاٹ ڈویژن، ڈاکٹر حبیب الرحمان کو اپنی ہی تنخوا اور سکیل پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مردان تعینات کیا گیا جبکہ مذکورہ اعلامیے کے مطابق تقریباً 32 افسران کو مختلف ڈویژنز اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی اسامیوں پر تعیناتی کو عمل میں لایا گیا ہے۔