چارافسران کے تبادلے اورتعیناتی کے احکامات

بدھ 21 مارچ 2018 21:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)حکومت خیبرپختونخوانے فوری طورپر عوامی مفادمیں چارافسران کے تبادلے اورتعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122 ) ڈاکٹر اسدعلی خان (بی ایس ۔19 پی اینڈ ڈی)کو تبدیل کرکے ان کو پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن (ریسکیو 1122 )ڈاکٹر خطیر احمد (بی ایس ۔

(جاری ہے)

19 اے سی بی) کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122 )،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی محمد صدیق (پی سی ایس ،ای جی ۔بی ایس ۔19 اے سی بی)کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ اورڈپٹی ڈائریکٹر ای ایس آر یومحکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم محمود احمد (پی ایم ایس ، بی ایس۔18 )کی بحیثیت ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ۔اس امر کااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیاہے۔