پراونشل ذکوة ایڈمنسٹریشن ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرام کے تحت کوہاٹ کی83 طلبہ میں ڈپلومہ کی تقسیم

بدھ 21 مارچ 2018 21:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)پراونشل زکوٰة ایڈمنسٹریشن ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرام کے تحت کوہاٹ کی83 طلبہ کو 6 ماہ ٹریننگ کے بعدڈپلومہ اور 8 آٹھ ہزار روپے فی کس چیک دیئے گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز کوہاٹ میں پراونشل زکواةایڈمنسٹریشن ٹیکنیکل ٹریننگ پراگرام کے تحت مستحقین زکواة کو ٹریننگ ڈپلومہ اور چیک دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ نجیب اللہ مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے محکمہ کی جانب سے طلبہ میں ڈپلومہ سرٹیفکیٹس اور 8 ہزار کے چیک تقسیم کیے ۔صاحبزادہ نجیب اللہ نے محکمہ زکوٰة کے اس اقدام کوسراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے مستحق طلبہ کوعملی زندگی میں کافی مدد ملے گی اوروہ دوسروں پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیںگے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ اس پروگرام کومزید وسعت دے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین مستفید ہوسکیں۔