چیئرمین ڈیرہ بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے مراکز پر چھاپے

بدھ 21 مارچ 2018 21:40

ڈیرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)چیئرمین ڈیرہ تعلیمی بورڈ حمید اللہ شاہ نے چارج سنبھالتے ہی میٹرک کے سالانہ امتحانات کے مراکز پر چھاپے مار کر مختلف امتحانی مراکز کے عملہ کو برطرف کرکے انکی جگہ نئے سٹاف کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلی بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان حمید اللہ شاہ نے کنٹرولر امتحانات پروفیسر احسان اللہ کے ہمراہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا ،جن میں ٹیلی کام فائونڈیشن سکول بوائز اینڈ گرلز اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر4ہال A اور B' ڈیرہ اسماعیل خان کا معائنہ کیا ، اس معائنہ کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1 کے A ہال میں سے 1ہلپر ،گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول نمبر4 کے Aہال میں سے 2ہلپر جبکہ گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول نمبر4کے Bہال کے تمام سٹاف کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے کی صورت میں ڈیوٹی سے برطرف کر دیا ،اور انکی جگہ نئے سٹاف کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔