با لا کو ٹ با ئی پا س روڈ پر ٹریفک جا م کامسئلہ ختم ہوگیا

بدھ 21 مارچ 2018 21:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) ما نسہرہ کی ضلعی انتظا میہ نے با لا کو ٹ با ئی پا س روڈ پر ٹریفک جا م کے با عث شہریو ں کو درپیش مشکلا ت کا نو ٹس لیتے ہو ئے با ئی پا س روڈ کی مر مت کا کا م دن کے بجا ئے را ت کو کر نے کی ہدا یت کی ہے ۔اس کا روا ئی کے بعد با ئی پا س روڈ پر ٹریفک میں تعطل ختم ہو گیاہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق با لا کو ٹ با ئی پاس روڈ کی مر مت کے کا م کے باعث اس روڈ پر سفر کر نے وا لے شہریو ں اور دوسرے علا قو ں کے مسا فروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

چنانچہ ڈپٹی کمشنر ما نسہر ہ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خرم رحمان نے گزشتہ روز بائی پاس روڈ کا دورہ کیا جہا ں یہ حقیقت سا منے آئی کہ روڈ پر جا ری تعمیرا تی کا م ٹریفک جا م کا با عث بن رہا ہے۔ چنانچہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر مو جو د ٹھیکدا ر کو ہدا یت کی کہ وہ دن کے اوقا ت میں روڈ پر کا م بند کر دے تا کہ ٹریفک میں حا ئل رکا وٹیںدور ہو سکیں اور شہریو ں کو پر یشا نی سے نجا ت حا صل ہو ۔انہو ں نے ہدا یت کی کہ روڈ کا کا م دن کے بجا ئے مغرب کے بعد را ت کے اوقات میں کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :