ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد کی زیر نگرانی ٹریفک ریگولیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز

بدھ 21 مارچ 2018 21:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد کی زیر نگرانی ٹریفک ریگولیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ۔ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ضلع ایبٹ آباد میں ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آ باد کی زیر نگرانی ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ،مہم کے د وران ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد ، انچارج ٹریفک اور دیگر سٹاف، سکولز ، مدارس اور اڈہ جات میں ٹریفک قوانین کے متعلق طلباء اور ڈرائیورز کو خصوصی لیکچرز کی صورت میں آگاہی دیں گے۔

اس سلسلہ میں ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد نے انچارج ٹریفک و دیگر سٹاف کے ہمراہ سٹی سکول ، جناح آباد کیمپس میں خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کو ٹریفک قوانین ، روڈ کراس کرنے کے طریقے ، ہیلمٹ استعمال کرنے کے فوائد اور اسی طرح اوور سپیڈنگ اور ون ویلنگ کے نقصانات و دیگر ٹریفک رولزکے متعلق آگاہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آگاہی مہم کے دوران طلباء اور اساتذہ نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور ٹریفک پولیس کی اس کاوش کو سراہا ۔

آگاہی مہم کے پروگرام کے دوران ایڈیشنل ایس پی نے بچوں سے سوالات کے سیشن کو ترجیح دیتے ہوئے کوئز پروگرام کے ذریعے سوالات پوچھے اور تمام بچوں میں گفٹس اور انعامات تقسیم کیے ۔ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انو ر نے بتایا کہ ٹریفک ریگولیشن کے حوالے سے آگاہی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاذ کر دیا گیا ہے جس میں ضلع بھر کے سرکاری ، پرائیویٹ سکولز اور اڈہ جات میں طلباء اور ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین اور دیگر ٹریفک سے متعلقہ امور پر خصوصی آگاہی دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :