الحاج سفیر محمد کو بہترین ڈسٹرکٹ لیبارٹری سپروائزر کاایوارڈ دے دیا گیا

بدھ 21 مارچ 2018 21:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)پراونشل ٹی بی کنٹرول پروگرام خیبرپختونخوا کی جانب سے بہترین کارگردگی پر ضلع کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ لیبارٹری سپروائزر الحاج سفیر محمد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ ڈائریکٹر مقصود علی خان اور پراجیکٹ منیجر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر ڈی ایچ او کوہاٹ ڈاکٹر مشرف خان نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں سفیر محمد کو ایوارڈ دیا اور بہترین خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موصوف آئندہ بھی یہی کارکردگی برقرار رکھیں گے۔تقریب میں ڈی ٹی او ڈاکٹر طارق عزیز نے بھی شرکت کی۔