پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی اور خوشحالی بینک کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط

بدھ 21 مارچ 2018 21:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)ڈائریکٹر جنرل پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی سیف الرحمن عثمانی اور خوشحالی بینک کے حکا م نے بدھ کے روز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ملازمین کوآسان شرائط پر موٹر سائیکلیں دینے کے بارے میں ایک یاد داشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ہاؤسنگ اتھارٹی کے ملازمین اورخوشحالی بینک کے افسروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیف الرحمن عثمانی نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کررہی ہے تاکہ وہ اپنے فرائض اطمینان اور دلجمعی کے ساتھ انجام دے سکیں۔ انہوںنے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنی تنخواہ میںگھر اور گاڑی جیسی سہولتیں یکمشت نہیں خریدسکتے اسلئے انہیں یہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سرکاری سطح پر اقدامات کاآغاز کردیا گیاہے۔ انہوںنے کہا کہ ایک ہفتہ قبل ہاؤسنگ اتھارٹی کے ملازمین کو پلاٹ الاٹ کردیئے گئے ہیں۔خوشحالی بینک کے افسروں نے بھی اس موقع پر تقریب سے خطاب کیا۔