باڑہ کے کھلاڑی فضل آفریدی نے جوجٹسو میں گولڈ مڈل جیت لیا

بدھ 21 مارچ 2018 21:40

خیبرایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فضل آفریدی نے جوجٹسو میں فاٹا کی جانب سے گولڈ مڈل جیت لیا۔ قیوم سٹیڈیم پشاور صدر میںمنعقدہ چوتھے بین الصوبائی اولمپکس گیمز میں فاٹا کی نمائندگی کرتے ہوئے 62ویٹ کیٹگری میں جوجٹسو میں گولڈ مِڈل جیت لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے فضل آفریدی نے کہا کہ گولڈ مڈل میرے اور فاٹا کیلئے بہت اعزاز کی بات ہے اور ان گیمز میںکشمیر ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام صوبوں سے ہزاروں کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور اس میں گولڈ مِڈل جیتنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل اور انٹرنیشنل لیول کے مقابلوں میں بھی ملک اور باالخصوص فاٹا کا نام روشن کرونگا۔