پختون تبدیلی کے جھوٹے دعوئوں میں نہیں آئیں گے، جمعہ خان

بدھ 21 مارچ 2018 21:40

نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ملک جمعہ خان نے کہا ہے کہ اے این پی کا پیر پیائی جلسہ عام 2018 کے انتخابات سے قبل ریفرنڈم تھاجس میں اے این پی نے اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کیا۔اے این پی کی 2018 کے انتخابات میں کامیابی یقینی ہے۔ پختون تبدیلی کے جھوٹے دعووں میں نہیں آئیں گے وہ اے این پی کے دفتر میں کابینہ کے اجلاس کے بعد اخبارنویسوںسے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ملک جمعہ خان نے کہا کہ پیر پیائی کاجلسہ عوام ایک بڑا پاور شو تھا۔ جس کوپاور شو نظر نہ ائے وہ عینک لگالے۔ انھوں نے کہا کہ اے این پی نے جان بوجھ کروزیرا علیٰ کے حلقے میں جلسہ کیا۔ تاکہ ان کواپنی قوت دیکھا سکیں۔ اے این پی مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اورصوبائی صدر امیر حیدر ہوتی کی قیادت میں ایک بار پھر 2018 کے انتخابات میں کامیاب ہوگی ، انشاء اللہ2018 کے انتخابات میں اے این پی صوبے میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔