سپریم کورٹ نے نیشنل پارک اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم اور فائیو سٹار ہوٹل کی مجوزہ تعمیر کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا

بدھ 21 مارچ 2018 22:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے نیشنل پارک اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم اور فائیو سٹار ہوٹل کی مجوزہ تعمیر کے منصوبہ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے تعمیرات کیخلاف حکم امتناع جاری کردیا ہے اورتمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ہے۔ بدھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست گزار روئیداد خان کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار نے پیش ہو کرعدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نیشنل پارک میں کرکٹ سٹیڈیم اور فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کیا جارہا ہے جودارالحکومت کے ماسٹر پلان اور سی ڈی اے کے قواعد کی سرا سر خلاف ورزی ہے ، جس پر فاضل عدالت نے تعمیرات کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردئیے اورہدایت کی کہ فریقین عدالت میں 3ہفتوں کے اندر اپنے اپنے جوابات جمع کرائیں ،بعدازاں مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :