عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نجی دورے پرعلاج کے لیے کراچی آ گئے

اسفندیارولی ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف کا شکارہونے کی وجہ سے آرام کررہے ہیں ان کے ذاتی معالج امریکہ سے کراچی پہنچیں گے

بدھ 21 مارچ 2018 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نجی دورے پرعلاج کے لیے کراچی آ گئے ہیں ،کمردردکی تکلیف کی وجہ سے طبی معائنہ ہونے تک سیاسی مصروفیات ترک کردیں ۔

(جاری ہے)

اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف کا شکارہونے کی وجہ سے آرام کررہے ہیں ان کے ذاتی معالج جمعرات کو امریکہ سے کراچی پہنچیں گے اوران کا طبی معائنہ کریں گے ۔ ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی وجہ سے اسفند یارولی نے اپنی سیاسی مصروفیات بھی عارضی طورپرترک کردی ہیں اورڈاکٹرز کے مشورے پروہ آرام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :