میئر کراچی وسیم اختر مشاعرے میں مہمان خصوصی ہوں گے

بدھ 21 مارچ 2018 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور بزم شعر و سخن کے زیر اہتمام 22 مارچ 2018، بروز جمعرات ، 9 بجے شب کے ایم اسپورٹس کمپلیکس (کشمیر روڈ ) میں ساکنان شہر کراچی مشاعرہ کا انعقاد کیا جا رہاہے جس کی صدارت معروف دانشور ، شاعر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی میئر کراچی وسیم اختر ہوں گے۔

(جاری ہے)

مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعراء میں انور شعور، پروفیسر عنایت علی خان، تاجدار عادل، رفیع الدین راز، لیاقت علی عاصم، زکیہ غزل، اقبال پیرزادہ، فیروز ناطق خسرو، عنبرین حسیب عنبر، قیصر وجدی،وقار زیدی ، علاوہ الدین خانزادہ، شبیر نازش، سحر علی، تبسم صدیقی، رانا خالد، طاہر حسین، عبدالرحمان مومن، اقبال برما، عائشہ یحییٰ، حمیرا گل تشنہ اور دیگر شامل ہیںجبکہ نظامت کے فرائض خالد میر اور سلمان صدیقی انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :