مصطفی کمال نے حیدرآباد میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں ٹاؤن ایچ، ٹاؤن آئی اور دس نمبر لطیف آباد کے کیمپس کا دورہ کیا

8 کے الیکشن کے بعد سندھ میں پی ایس پی کی حکومت ہوگی، عام انتخابات میں عوام پتنگ‘ تیر اور بلے پر نہیں صرف ڈولفن پر مہر لگائیں گے مصطفی کمال

بدھ 21 مارچ 2018 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے حیدرآباد میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں ٹاؤن ایچ، ٹاؤن آئی اور دس نمبر لطیف آباد کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود لوگوں سے ملاقات کی اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی وائس چیئرمین وسیم آفتاب، ممبر سی ای سی ساجد بلوچ، ممبر نیشنل کؤنسل آسیہ اسحاق، حفیظ الدین، آفاق جمال اور دیگر بھی ہمراہ بھی موجود تھے پی ایس پی کے چئیر مین مصطفی کمال نے کہاکہ نفرت کی سیاست کے بجائے محبت کے پیغام کو پھیلا نے کی جدو جہد کر رہے ہیں اورآئندہ الیکشن میں پی ایس پی بڑے بڑے بت گرائے گی انہوں کہا کہ پی ایس پی کے ساتھ اگر مہاجر نہیں لگا تو کیا مہاجر ہمارا ساتھ نہیں دیں گے۔

ایسا ہر گز نہیں مہاجر تو اپنا فیصلہ پہلے ہی ہمارے حق میں دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مہاجر ہونا میرا فخر ہے لیکن کیا دیگر قومیتوں کے لوگوں کو اپنے پاس سے بھیج دوں وہ چلے تو جائیں گے لیکن ہمارے لیے نفرت لے کر جائیں گے اور پھر وہی آگ و خون کا کھیل شروع ہو جائے گا۔ مہاجروں کے راستے کے کانٹے ختم کرنے آیا ہوں ان کو مزید بڑھانا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی اس وقت ہی ممکن ہے جب عوام کو عزت‘ انصاف اور اختیار ملے‘ 2018 ئمیں سندھ میں پی ایس پی کی حکومت ہوگی‘عام انتخابات میں عوام پتنگ‘ تیر اور بلے پر نہیں صرف ڈولفن پر مہر لگائیں گے۔