نواز شریف سے گزارش کرتا ہوں اداروں کے خلاف جنگ کو ترک کریں ، سینیٹر مولا بخش چانڈیو

اداروں کے خلاف اگر لوگوں کو اٹھائیں گے ان میں اشتعال پیدا کریں گے اداروں کو نقصان پہنچائیں گے ، گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 21 مارچ 2018 22:52

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سے باادب طریقے سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ اداروں کے خلاف جنگ کو ترک کریں، آپ وفاق کی سیاست کرتے ہیں آپ خود کو بڑے صوبے کا نمائندہ کہتے ہیں اداروں کے خلاف اگر لوگوں کو اٹھائیں گے ان میں اشتعال پیدا کریں گے اداروں کو نقصان پہنچائیں گے ۔

گڑھی خدابخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو و دیگر کے مزارات پر حاضری دینے کے بعد سینیٹر مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ زرداری صاحب دونوں کو شکست دے چکے ہیں اب میاں صاحب کو راستہ نظر نہیں آرہا اور میاں صاحب اندھیروں میں بھٹک رہے ہیں انہیں کوئی راستہ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اب نواز شریف وفاق کی سیاست نہیں کرنا چاہتے انہیں وفاق سے کوئی دلچسپی نہیں اب علاقائی بات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی سیاست کو تو آپ پہنچ ہی نہیں سکتے جہاں آپ کی سوچ ختم ہوتی ہے وہاں سے آصف علی زرداری کی سیاست کام کرنا شروع کرتی ہے۔ خان صاحب عقل و سیاسی فہم بڑھتی ہوئی عمر سے نہیں آتی، بلاول بھٹو صاحب عمر میں چھوٹے ضرور ہے لیکن دانشمندی عقل سیاست اور سیاسی تربیت میں آپ سے کہیں زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :