اسلام آباد،مخالفین کی تمام سازشیںناکام ہونگی، ملک قمر عباس

بدھ 21 مارچ 2018 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء)مخالفین کی تمام سازشیںناکام ہونگی فتح حق و سچ کی ہو گی منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کو مایو سی ہو گی جھوٹی اور من گھڑت خبروں کا حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں انشااللہ تعالیٰ پروگریسو گروپ ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا ان خیالات کا اظہار پروگریسو گروپ کے وائس چیئرمین ملک قمر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عدالت نے کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا یہ جھوٹی خبریں وہ لوگ لگوا رہے ہیں جن کو رجسٹرار آفس نے پراپرٹی ڈیلرزثابت ہونے پر نااہل قرار دیا ہے انہیں اپنی شکست نظر آرہی ہے وہ منفی پراپیگنڈے کر کے ممبران سوسائٹی کو گمراہ کر رہے ہیںملک قمر عباس نے مزید کہا کہ ابھی تک تمام کیسز اور اپیلیں کورٹ میں زیر سماعت ہیں اور سیشن کورٹ نے نہ تو امیدوار برائے چیئرمین ضیا اللہ شاہ اور نہ ہی سیکرٹری کے امیدوار نسیم انجم کو نااہل کیا ہے بلکہ مخالفین شکست کے خوف سے سازشیں کرنے میں مصروف ہیں۔

۔۔۔۔