پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو سی ایم جی کی بلاول ہائوس میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

بدھ 21 مارچ 2018 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو سی ایم جی نے یہاں بلاول ہائوس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دونوں ممالک کے عوام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا چئیرمین پی پی پی سے وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ریحانہ لغاری نے بھی ملاقات کی اور بلاول بھٹو کو حکومت سندھ کے ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جو وہ صوبے میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کررہی ہے۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔