ڈاراکنامک کے نتیجے میں معاشی دیوالیہ نکلا ہوا ہے،ڈاکٹر نفیسہ شاہ

روپے کی قدر میں کمی سے 950 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے،کشکول توڑنے کی بات کرنیوالے کشکول لیکر مارے مارے پھررہے ہیں،اس وقت معیشت کی صورتحال 2013 سے زیادہ گھمبیر ہے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 21 مارچ 2018 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ڈاراکنامک کے نتیجے میں معاشی دیوالیہ نکلا ہوا ہے،روپے کی قدر میں کمی سے 950 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے،کشکول توڑنے کی بات کرنیوالے کشکول لیکر مارے مارے پھررہے ہیں،اس وقت معیشت کی صورتحال 2013 سے زیادہ گھمبیر ہے،عالمی مالیاتی ادارے نے کہہ دیاہے پاکستان کے ذخائرمنفی میں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ڈاراکنامک کے نتیجے میں معاشی دیوالیہ نکلا ہوا ہے،اسحاق ڈارکی غلط پالیسیوں میں 100دن میں روپیہ 10فیصد گرا ہے۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے سے 950 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار کہا کہ روپے کو مصنوعی طور پر بحال رکھا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے کی بات کرنیوالے کشکول لیکر مارے مارے پھررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ 10 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت معیشت کی صورتحال 2013 سے زیادہ گھمبیر ہے، نفیسہ شاہ نے کہا کہ سارا بوجھ آنیوالی حکومت کے کندھوں پر ڈالا جائے گا۔تاجروں کو دی گئی ایمنسٹی اسکیم کی ہم نے مخالفت کی یہ اسکیم اپنے حلقوں میں لوگوں کوراضی کرنے کیلئے دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل لوگ اپنے ہی لوگوں کا کالا دھن سفید کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کرکے یہ گناہ کا کام کررہے ہیں،پی آئی اے کا آپ نے جو حشر کیا وہی پاکستان اسٹیل کا بھی ہوگا۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے نے کہہ دیاہے پاکستان کے ذخائرمنفی میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :