بلوچستان خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن ہے ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

سی پیک سمیت دیگر میگا منصوبوں سے ہونے والی ترقی پر سب سے پہلا حق بلوچستان کے نوجوانوں کا ہے،کمانڈر سدرن کمانڈکاتقریب سے خطاب

بدھ 21 مارچ 2018 22:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم با جوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن ہے ،سی پیک سمیت دیگر میگا منصوبوں سے ہونے والی ترقی پر سب سے پہلا حق بلوچستان کے نوجوانوں کا ہے، ہمیں نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز کا سا منا کرنے کے لئے تیار کرنا ہے ،عوام صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ماحول کی بہتری کے لئے سکیورٹی فورسز کا بھر پور ساتھ دے ، بلوچستان میں آئند سال مزید چار جیپ ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا یہ بات انہوں نے بدھ کو بولان کے علاقے بی بی نا نی میںبولان چیپ ریلی کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں صوبے میں سماجی واقتصادی شعبے میں ترقی کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے مستقبل قریب میں بلوچستان میں ترقی کے کئی مواقعے آرہے ہیں جن سے فائدہ اٹھا نے کے لئے ہمیں ملکر اپنے نو جوانوں کو تیار کرنا ہے تا کہ وہ نہ صرف ان مواقوں سے فائدہ اٹھائیں بلکہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کو آگے لے کر جانے کے لئے مشترکہ طور پر کام کر نے کی ضرورت ہے صوبے میں آنے والے میگا پروجیکٹس پر سب سے زیادہ حق یہاں کے نوجوانوںکا ہے اور یہ ہمارے ذمہ داری ہے کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو مواقع فراہم کریں جسے ہم ہر صورت نبھائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات ماضی کی نسبت بہتر ہیں مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ بلوچستان میں پورے ملک سے پروفیشنل ریسر ز موجود ہیں جنہیں اسلاآباد لاہور کراچی گوادر میں دیکھا کرتا تھا ہم کوشش کریں گے آئندہ برس غیر ملکی بھی بلوچستان آئیں اور جیپ ریلی میں حصہ لیںآئندہ سال گوادر ،بولان، جھل مگسی ،زیارت میں جیپ ریلیاں منعقد کی جائیں گی ،حالات کو مزید بہتر بنا نے میں سکیورٹی فورسز کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہے عوام سیکورٹی صورتحال اور صوبے کے ماحول بہتر کرنے میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کی مدد کریں،انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کا بھی صوبے کے مثبت پہلوئوں کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ہے میڈیا بھی بلوچستان میں ہونے والی ترقی اور بہتری کو دیکھائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں آئیں اور صوبے کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثرات کو زائل کر نے میں مدد مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :