شیخ رشید سیاست میں ون مین شو ہے، نکالیں یا نہ نکالیں کوئی فرق نہیں پڑتا ،ْکیپٹن صفدر

بدھ 21 مارچ 2018 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ شیخ رشید سیاست میں ون مین شو ہے، انہیں نکالیں یا نہ نکالیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔بدھ کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22 کرورڑ عوام دیکھ رہے ہیں کہ کیا فیصلے ہوئے ہیں، ایف آئی آر ہوئی نہیں اور وزیر اعظم کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقامہ والا تو کیس ہی نہیں چل رہا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ایس ایل کا فائنل کراچی دیکھنے جائیں گے تو کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا کہ ابھی تو یہاں جو فائنل ہو رہا ہے وہ دیکھ رہے ہیں اور اس میں باقاعدہ کھیل بھی رہے ہیں ۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ بیٹنگ کر رہے ہیں یا بولنگ تو کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ ابھی تو گرائونڈ سے باہر بیٹھا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلی دفعہ اسلام آباد میں پریڈ کرائی ،ْیہ پاکستان کی برکتیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :