پاکستان نے اپنی سرحدوں کو دہشت گردوں سے محفوظ بنالیا ہے ،ْ اب افغانستان کو بھی اپنی سرحدوں کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے ،ْ ناصر خان جنجوعہ

بدھ 21 مارچ 2018 22:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرحدوں کو دہشت گردوں سے محفوظ بنالیا ہے اور اب افغانستان کو بھی اپنی سرحدوں کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے بلوچستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان طالبان کے ساتھ تھا تو ا?ج ہم ان کے خلاف جنگ کیوں لڑ رہے ہیں اسی طرح امریکا کی جانب سے ہم پر طالبان اور حقانی گروپ کی پشت پناہی کا بھی الزام لگایا جاتا رہا ہے جبکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود جب نائن الیون ہوا تو ہمیں نشانہ بنایا گیا۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان میں امریکا ناکام ہو چکا ہے اور اب حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ امریکا کو افغانستان میں جنگ جیتنے کی کوشش کرنے کے بجائے جنگ ہی ختم کردینا چاہیے جس سے خطے میں پائیدار امن قائم ہونے کے امکانات زیادہ روشن ہوجائیں گے، پاکستان نے اپنی سرحدوں کو دہشت گردوں سے محفوظ بنالیا ہے اب افغانستان کو بھی اپنی سرحدوں کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان کی بات کی جائے تو اس سے خوبصورت ملک اور کوئی نہیں کیونکہ اس نے ہمیں پاکستانی بنایا، کراچی ہمارے لیے چیلنج تھا جہاں امن قائم کرنے کے لیے ہمیں درجنوں آپریشن کرنے پڑے ہیں اور آج کا کراچی ایک مختلف کراچی ہے، میں سب کو دل کی گہرائیوں سے نو روز کی مبارک باد دیتا ہوں، آج ایک اہم دن ہے جس دن ہمیں مل کر مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی ہے۔

متعلقہ عنوان :