سکھر،جمعیت علمائے اسلام ف ضلعی عاملہ کے امراء و ناظمین عمومی کا اہم اجلاس

25مارچ کو منزل گاھ سکہر میں پیغام جمعیت کانفرنس تاریخ ساز ثابت ہوگی،مولانا محمد صالح

بدھ 21 مارچ 2018 22:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) جمعیت علمائے اسلام ف ضلع سکھر کی عاملہ و تمام تعلقوں کے امراء و ناظمین عمومی کا اہم اجلاس مدرسہ جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر میں زیر صدرات مفتی سعود افضل ہالیجوی کے منعقد اجلاس میں 25مار چ کو سکھر میں منعقد پیغام جمعیت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم مشاورات کی گئی اجلاس میں دیگر عہدے داروں میں مولانا محمد صالح اندھڑ،مولانا عبدالکریم عباسی ،حافظ عبدالحمید مہر،قاری لیاقت علی مغل ،مولانا غلام علی ،قاری ابو اسامہ و دیگر موجودتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کاکہنا تھا کے 25مارچ کو منزل گاھ سکہر میں پیغام جمعیت کانفرنس تاریخ ساز ثابت ھوگی،کانفرنس کو قائدجمعیت مولانافضل الرحمن، مولاناعبدالغفورحیدری،حافظ حسین احمد،علامہ راشدمحمودسومرو،اکرم خاندرانی،مولاناامیرزمان سمیت دیگر مرکزی و صوبائی عھدیداراں خطاب کرینگے،رہنماؤں کامزید کہنا تھا کے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا دورہ سندھ اور متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں زرادری اور نیازی ایک سکے کے دو رخ ہیں نیازی خان مغربی تہذہب کا ایجنڈا ہے جو اپنے گھر کو نہ چلا سکا ملک کو کیا چلائے گا۔

(جاری ہے)

کے پی کے میں نیازی خان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔سندھ کی عوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکی ہے سندھ کی عوام عرصہ دراز سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں پی پی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل میں اضافہ کیا ہے 2018کے انتخابات میں پیپلزپارٹی سندھ سے آؤٹ ہو جائیگی جے یو آئی انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائیم دیگی قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کا خطاب سکھرکی سیاست اور انتخابات 2018 میں اہم کردار ادا کریگا عہدے داروں نے اجلاس میں بتایا کے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے پنڈال سمیت دیگر تیاریاں وقت سے قبل مکمل کر لی جائیگی کانفرنس میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :