پاکستان علماء کونسل کا24اپریل کو بین الاقوامی پیغام اسلام کانفرنس کا اعلان

مساجد ومدارس کواین او سی جاری نہ کرنے،بے گناہ افراد کو فورشیڈول میںڈالنے اور راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ جاری نہ کرنے کیخلاف یکم اپریل سے احتجاجی کیمپ لگائے جائینگے ایران کا چاہ بہار بندرگاہ بھارت کے حوالے کرنا پاکستان کیلئے تشویش ناک ہے، طاہراشرفی افغان حکومت افغان علماء سے دہشت گردی کیخلاف فتویٰ لینے میں ناکام ہوچکی،افغان حکومت اپنی ناکامی کا غصہ پاکستان پر نکالنے کی بجائے افغان طالبان سے مذاکرات کرے، خطاب

بدھ 21 مارچ 2018 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان علماء کونسل نے انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف عالمی اسلامی فکری اتحاد کے قیام کیلئے 24 اپریل کو تیسری بین الاقوامی پیغام اسلام کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مساجد ومدارس کواین او سی جاری نہ کرنے،بیگناہ افراد کو فورشیڈول میںڈالنے اور راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ جاری نہ کرنے کیخلاف یکم اپریل سے احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔

گذشتہ روزپاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ اورعاملہ کا اہم اجلاس جامعہ مسجد خلفائے راشدین میں منعقد ہوا جسکی صدارت چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کی جبکہ اجلاس میںمرکزی سیکرٹری جنرل عبدالحمید وٹو ،فنانس سیکرٹری مولانا اسد اللہ فاروق ،قاضی مطیع اللہ ،مولانا شفیع قاسمی ،مولانا حاجی طیب قادری،مولانااسید الرحمن سعید،مولانااشفاق پتافی،میاں راشد،مولانا عبدالقیوم ،مولانا اسلم قادری، مولاناعبدالوحید فاروقی ،مولاناسعد اللہ شفیق،قاری کفایت اللہ درخواستی، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا شہزاد احمد ، مولانا زبیر زاہد، مولانا شبیر یوسف گجر ، مولانا حمزہ طاہر ، مولانا ظہار الحق، مولانا حافظ محمد امجد، مولانا فہیم الحسن، ڈاکٹر خالد رئوف کے علاوہ مختلف اضلاع کے عہدیداران کی بڑی تعداد میںشرکت کی اجلاس میںتنظیم سازی، انتخابات 2018اورملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیااورمنشور سمیت مختلف امور کی منظوری دی گئی اجلاس میںایک قرارداد کے ذریعے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہاراوران کے فیصلوں کی تائید کی گئی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے رائیونڈ دھماکے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاکہ تبلیغی جماعت پر اسوقت تک تقریبادس سے زائد دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں اس کے باوجود بعض لوگ ان کیخلاف پروپگنڈہ کررہے ہیں ان کاکہناتھاکہ اداروں کے درمیان تصادم سے گریز کیاجاناچائیے امریکہ ،اسرائیل اوربھارت نے پاکستان کیخلاف اتحاد کرلیاہے جو ہر لحاظ سے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ایسی صورتحال میں وقت کا تقاضہ ہے کہ عدلیہ ،مسلح افواج اورپارلیمنٹ کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ان کے خلاف بے بنیاد پروپگنڈہ بند ہونا چاہیے انہوںنے کہاکہ ایران کی جانب سے چاہ بہار بندرگاہ بھارت کے حوالے کرنا پاکستان کیلئے تشویش ناک صورتحال ہے اس سے خدشہ بڑھ گیا ہے کہ بھارت اس راستے داعش کو اسلحہ کی سپلائی دے گا اس لئے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور پاکستان مخالف بین الاقوامی سازشوں کاجائزہ لیکر اسکا ادارک کرناچاہیے حافظ طاہر محمود اشرفی نے افغان حکومت کی الزام تراشیوں کوبھی یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ افغان حکومت افغان علماء سے پاکستان علماء کی طرز پر دہشت گردی کے خلاف فتویٰ لینے میں ناکام ہوچکی ہے انہیں اپنی ناکامی کا غصہ پاکستان پر نکالنے کی بجائے افغان طالبان سے مذاکرات کرنے چاہیے انہوںنے کہاکہ پاکستان کو نیپال اوربھوٹان نہ سمجھا جائے پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کے خلاف کسی قسم کا پروپگنڈہ برداشت نہیں کیاجائیگاانہوںنے کہاکہ ختم نبوت قانون میںترمیم عالمی سازش کا حصہ تھی جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑالیکن وعدوںکے باوجود راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایاجارہاانہوںنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نئی مساجد ومدارس کیلئے این او سی جاری نہیں کررہی اور نہ ہی پرانی مساجد ومدارس کے این او سی کی رینوول کی جارہی ہے اسی طرح آئے روز بے گناہ افراد کو فور شیڈول میںشامل کیاجارہاہے پاکستان علماء کونسل کی مجلس شوریٰ نے فیصلہ کیاہے کہ راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ جاری نہ کرنے، مساجد ومدارس کونئے این او سی جاری نہ کرنے اوربیگناہ افراد کو فورشیڈول میںڈالنے کیخلاف یکم اپریل سے احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے انہوںنے کہاکہ مرکزی مجلس شوریٰ نے انتہاء پسندی ، دہشت گردی کے خلاف تیسری بین الاقوامی پیغام اسلام کانفرنس 24اپریل کولاہور میں منعقد کرنیکی منظوری دیدی ہے اس کانفرنس میں اسلامی ممالک کے نمائندوں ، سفراء اور5000جید علماء کرام شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان علماء کونسل بین المسالک اور بین الامذاہب سطح پر اعتماد کی فضا کو بہتر کرنے کیلئے اپنا کرداراداکرتی رہیگی اس مقصد کیلئے پورے ملک میں علماء کنونشن منعقد کئے جائیں گے۔۔۔۔۔اعجاز خان