ڈی ایچ اے سٹی پاکستان کا متحرک اور جدید سہولیات کا حامل شہر معرض وجود میں آرہا ہے،بریگیڈیئر شاہد حسن علی

بدھ 21 مارچ 2018 22:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) سپر ہائی وئے پر واقع ڈی ایچ اے سٹی کراچی کا منصوبہ ایک فعال اور متحرک حکمت عملی کے تحت ایک مستحکم ، مربوط اور جدید شہر کے طور پر تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ ڈی ایچ اے سٹی نے حال ہی میں ایک ولولہ انگیز اور ترقی پسند منصوبے کا اجراء کیا ہے جس کے ذریعے سیکٹر 3 میں عمودی ڈیولپمنٹ کو پرائیوٹ سیکٹر کے تعاون اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کو بروئے کار لا کر فروغ دیا جائے گا۔

اس ضمن میں ڈی ایچ اے سٹی کے وزیٹر سینٹر میں کامیاب بڈرز کو ٹائٹل ڈوکومینٹ دینے کی ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمینسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈئیر شاہدحسن علی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمینسٹریٹر نے بڈنگ کے شفاف عمل کے ذریعے کا میاب ہونے والے بلڈرز کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ آلاٹ شدہ کمرشل پلاٹز پر اعلیٰ ترین اور پیشہ ورانہ معیار کے مطابق عمودی ڈیولپمنٹ اور تعمیرات تیزی سے مکمل کرکے ڈی ایچ اے سٹی کے ترقیاتی عمل کو فروغ دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ڈی ایچ اے سٹی پاکستان کا اپنی مثال آپ ایک متحرک اور جدید سہولیات کا حامل شہر بن کر معرض وجود میں آرہا ہے جسے ایک فعال حکمت عملی کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ایڈمینسٹریٹر نے کہا کہ ڈی ایچ اے بھرپور مستحکم اور شفاف ترقیاتی عمل کے لئے انقلابی اقدامات کرتا رہے گا۔ اور ڈیولپرز کوکی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن تعاون کرئے گا۔

تاکہ معاشی اور تعمیراتی ترقی کو بھرپور انداز میں فروغ دیا جائے اور علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو۔تقریب میں 13 کامیاب بلڈرز کو ٹائیٹل ڈوکومینٹ دیئے گئے جو 200اور 300گز کے مختلف کمر شل پلاٹز پر کمرشل اور مکسڈڈیولپمنٹ کی حامل عمودی عمارات کی تعمیر کرینگے۔ بلڈرز کو 6 ماہ میں تمام ضروری کاغذات اور پلان منظور کراکے تعمیرات شروع کرنی ہونگی جسے ڈھائی سال میں مکمل کرنے کے وہ پابند ہونگے۔تقریب میں بلڈرز، ڈیولپرز، رئیل اسٹیٹ ایسویشن کے نمائندوں، شہر کے معزرین اور ڈی ایچ اے /ڈی ایچ اے سٹی کے عہداروں نے کیثر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :