Live Updates

ایم ایم اے اتحاد کا سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہوگا

اس اتحاد کا بنیادی ٹارگٹ بھی خیبرپختونخواہ میں کامیابی حاصل کرنا ہے، آئندہ انتخابات میں صوبے کی موجودہ حکومت کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن کر سامنے آئی گی: عارف نظامی

muhammad ali محمد علی بدھ 21 مارچ 2018 20:47

ایم ایم اے اتحاد کا سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہوگا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے اتحاد کا سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے کے دینی اتحاد کی تشکیل کے حوالے سے معروف و سینئر صحافی عارف نظامی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے اتحاد کا سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے کا اتحاد بنایا بھی تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کیلئے گیا ہے۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے کے اس اتحاد کا بنیادی ٹارگٹ بھی خیبرپختونخواہ میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔ ایم ایم اے آئندہ انتخابات میں صوبے کی موجودہ تحریک انصاف کی حکومت کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن کر سامنے آئی گی۔ خیبرپختوںخواہ کی تاریخ رہی ہے کہ یہاں کبھی ایک جماعت کی مسلسل دوسری مرتبہ حکومت قائم نہیں ہوئی۔ جبکہ اس صوبے میں مذہبی ووٹ بینک بھی کافی زیادہ ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات