نیب اسلام آباد پشاور موٹر وے منصوبہ میں اربوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع
نیب نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی سے منصوبے بارے تمام ریکارڈ طلب کرلیا ‘ ترکی کی کمپنی سے ایک ارب 87 کروڑ زرضمانت کی وصولی بارے ریکارڈ اور جواب طلب کرلیا
بدھ 21 مارچ 2018 22:36
(جاری ہے)
نیب حکام نے کہا ہے کہ ترکی کی کمپنی سے جمع کرائی گئی بطور گارنٹی کی رقم جو مبلغ 1 ارب 87 کروڑ بنتی ہے ترکی کے بینک سے لینے بارے بھی ریکارڈ فراہم کیا جائے جبکہ ترکی کے عدالت میں جاری مقدمات کا تمام مواد بھی فراہم کیا جائے۔
دستاویزات کے مطابق نیب حکام نے این ایچ اے حکام کو کہا ہے کہ عدالت کی طرف سے این ایچ اے کے حق میں دیئے گئے فیصلے کی نقول بھی فراہم کی جائیں جبکہ ترقی کی لاء فرم بی ایل او سے کی گئی خط و کتابت کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ این ایچ اے حکام نے ترکی کی کمپنی سے 262 ملین ڈالر‘ 3.9 ملین ڈالر‘ 947 ملین روپے 197 ملین روپے اور ساٹھ ملین روپے وصول بھی چپکے سے کرلئے ہیں۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ این ایچ اے حکام نے نواز شریف دور کے اس بڑے کرپشن سکینڈل بارے تمام ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا گیا ہے اور این ایچ اے پروکیورمنٹ محکمہ کے سربراہ کرنل اعظم خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکنڈل کے حوالے سے تمام مطلوبہ ریکارڈ فراہم کریں اور قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے نواز شریف کے قریبی رفقاء اور اس وقت کے این ایچ اے حکام کے تمام کوائف نیب کے حوالے کردیں تاکہ کرپٹ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.