راؤ انوار کی گرفتاری سے اصل ملزمان کا سراغ مل جائیگا ،ْخورشید شاہ

سپریم کورٹ ڈائریکٹ سزا نہیں دے سکتی ،ْان کی گرفتاری سے اصل ملزمان کا سراغ مل جائے گا ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 21 مارچ 2018 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے رائو انوار کی گرفتاری سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ راؤ انوار ضمانت کیلئے گئے تھے ،ْسپریم کورٹ ڈائریکٹ سزا نہیں دے سکتی، ان کی گرفتاری سے اصل ملزمان کا سراغ مل جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وفاقی کابینہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ نہیں دے گی۔ پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا مشرف جب پاکستان آئیں گے تو اس وقت بات کریں گے۔