کراچی کنگز کے کپتان محمد عامر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی بجائے فیلڈنگ کرنے کے غیر متوقع فیصلے کی وجہ بتا دی

muhammad ali محمد علی بدھ 21 مارچ 2018 20:09

کراچی کنگز کے کپتان محمد عامر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی بجائے فیلڈنگ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) کراچی کنگز کے کپتان محمد عامر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی بجائے فیلڈنگ کرنے کے غیر متوقع فیصلے کی وجہ بتا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایلیمینیٹر لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس دوران کراچی کنگز کے کپتان محمد عامر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد عامر نے اپنے اس غیر متوقع فیصلے سے متعلق بتایا ہے کہ چونکہ بارش کے باعث ہوا میں نمی ہے، اسی شروع کے 3 سے 4 اوورز میں گیند سوئنگ ہوگا۔ یہی وقت ہوگا جب مخالف ٹیم کے زیادہ سے زیادہ بلے بازوں کو آوٹ کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی بجائے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد عامر عماد وسیم اور شاہد آفریدی کی عدم دستیابی کے باعث کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :