Live Updates

عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرنے پر تحریک انصاف کا ہر کارکن شدید صدمے سے دوچار ہے: سینئر صحافی ہارون رشید

muhammad ali محمد علی بدھ 21 مارچ 2018 20:02

عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرنے پر تحریک انصاف کا ہر کارکن شدید صدمے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرنے پر تحریک انصاف کا ہر کارکن شدید صدمے سے دوچار ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر عامر لیاقت حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق سینئر صحافی ہارون رشید کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرنے پر تحریک انصاف کا ہر کارکن شدید صدمے سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

ان کی تحریک انصاف کے جس بھی کارکن سے ملاقات ہوئی، وہ اس معاملے کو لے کر صدمے کی سی حالت کا شکار نظر آیا۔ ہارون رشید کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرنے کے فیصلے کو بالکل پسند نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان سے سوال کر رہے ہیں کہ آخر انہوں نے ایسا کیوں کیا ہے۔ ہارون رشید کی رائے میں عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرنے کا عمران خان کا فیصلہ تباہ کن ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات