وزیر تعلیم بلیغ الرحمن سے پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی ملاقات،باہمی امور اور فرانس میںمقیم پاکستانی کیمونٹی کے مسائل پر گفتگو

بدھ 21 مارچ 2018 22:31

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) وزیر تعلیم بلیغ الرحمن سے پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم کی ملاقات ۔باہمی امور اور فرانس میںمقیم پاکستانی کیمونٹی کے مسائل پر گفتگو تفصیل کے مطابق اسلام آباد میں وزیر تعلیم بلیغ الرحمن سے پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

شیخ وسیم اکرم نے باہمی امور اور فرانس میںمقیم پاکستانی کیمونٹی کے مسائل پر بات چیت کی ۔بلیغ الرحمن نے کہا کہ میاں نواز شریف اور ن لیگ کی پالیسی ہے کہ پاکستان میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے ۔جس ملک میں تعلیم یافتہ نوجوان پیدا ہو ں گے ۔ملکی ترقی ان قوموں کا قدم چومے گی ۔انھوں نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کے مسائل حل کرنے میں ن لیگ نے ہمیشہ اولیت دی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ن لیگ کو شیخ وسیم اکرم جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے ۔