فسادیوں نے جہاد کے نام پر فساد اور انتہاپسندی کو فروغ دیا،محمد ثروت اعجاز قادری

بدھ 21 مارچ 2018 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فساد برپا کرنیوالوں کے خلاف ریاست ایکشن میں ہے ،فسادیوں نے جہاد کے نام پر فساد اور انتہاپسندی کو فروغ دیا ، امن وسلامتی کی پہچان پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کرنیوالے ناکام رہینگے ،ہمارے اسلاف واکابرین نے وطن عزیز سے وفا، امن وسلامتی رکھنے کی گھٹی پلائی ہے ،پاکستان ہماری شان آن اور پہچان ہے کسی نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو ہر میلی آنکھ کو پھوڑنا جانتے ہیں ،پاکستان کی بقاء وسلامتی ہمیں اپنے جان ومال سے زیادہ عزیز ہے ،23مارچ کو پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھرمیںعظیم الشان یوم وفائے وبقائے پاکستان ریلی نکالی جائے گی ،اکابرین پاکستان کی قربانیاں اور ان کی وطن پاک کے لئے کی جانیوالی جدوجہد ہمارے دل ودماغ میں پیوست ہے ،ہماری نسلیں پاکستان کی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگی،پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچانے کیلئے بانیاں پاکستان کی اولادیں ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگی ،پاک فوج نے دہشتگردی کی کمر توڑ کر امن وسلامتی کے فلسفے کو فروغ دیا ہے ،دہشتگرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں خود ساختہ جہاد کا اعلان کرنے والے فسادی اور بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں ، ادارہ تحقیقات اسلامی بین الاقوامی یونیوارسٹی کے تحت گورنر ہائوس میں ہونے والے پیغام پاکستان کی تقریب میں امن کا نشان پاکستان کی بھرپور تائید کرتے ہیں اس پر عمل درآمد کیلئے علمائومشائخ ،دانشوروں اور ہر محب وطن پاکستانی کوجدوجہد کرنا ہوگی، ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پیغام امن کو فروغ دینے کیلئے ہمیں اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلنا ہوگا ،حکمران عوام کو ان کے حقوق مہیا کریں ،نعروں سے بھوک وافلاس ختم نہیں مایوسیاں جنم لیتی ہیں ،کرپشن ،اقرباء پروری ،دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرکے ہی ملک کو آگے لیجایا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ موروثی سیاست جمہوریت نہیں بلکہ غاصبانہ عمل ہے ،ملک کی خدمت وترقی کیلئے نیو جنریشن کو آگے آنے کے مواقع فراہم کئے جائیں ،انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے اپنے ملک کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :