لاہور،عبدالغفار عزیز کا استنبول ترکی میں اخوان المسلمون شام کے سربراہ محمد ولید حکمت سے ملاقات ،سینیٹر سراج الحق کا خصوصی پیغا م پہنچایا

بدھ 21 مارچ 2018 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز نے استنبول ترکی میں اخوان المسلمون شام کے سربراہ محمد ولید حکمت سے ملاقات کی اور انہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا خصوصی پیغا م پہنچایا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے شام ، بالخصوص غوطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور معصوم شہریوں پر ہولناک بمباری کے نتیجہ میں ہزاروں خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور او آئی سی کو فوری طور پر شام میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :