Live Updates

نواز اور شہباز خود علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں عوام کیلئے ایک ہسپتال نہیں بناسکے، عمران خان

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے قرضہ پانچ سو ارب بڑھ گیا مہنگائی کا طوفان آئے گا 2018 ء میں پنجاب کو شریفوں سے آزاد کرائیں گے۔ بیرون ملک منتقل ہونے والی دولت عوام پر خرچ ہوگی، کامونکی میں کارکنوں سے خطاب

بدھ 21 مارچ 2018 22:27

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز اور شہباز خود علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں عوام کیلئے ایک ہسپتال نہیں بناسکے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے قرضہ پانچ سو ارب بڑھ گیا مہنگائی کا طوفان آئے گا 2018 ء میں پنجاب کو شریفوں سے آزاد کرائیں گے۔ بیرون ملک منتقل ہونے والی دولت عوام پر خرچ ہوگی۔

کامونکی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے معران خان نے کہا کہ پنجاب کی وزیر صحت کا تعلق گوجرانوالہ ڈویژن سے ہے پنجاب میں 100 روپے میں ملنے والی دوائی کے پی کے میں پچاس روپے میں ملتی ہے۔ پنجاب میں عوام سے پیسہ بنایا جاتا ہے کرپشن بڑے کرے ہین اور بوجھ عوام اٹھاتی ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لندن میں چیک اپ کرانے کیلئے گیا پچھلے دس سال میں شہباز شریف نے ترقیاتی فنڈز کا ساڑھے چھ ہزار ارب روپے خرچ کئے مگر ایک بہترین ہسپتال نہیں بناسکا ہم نے 450 ارب میں پشاور میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس شوکت خانم ہسپتال بنایا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف خود اپنا علاج کرانے لندن جاتا ہے کلثوم نواز بیمار ہوئی تو وہ بھی لندن چلی گئی عوام تو لندن نہیں جاسکتی شہباز شریف نے صرف میٹرو بنائی ملتان میں تیس ارب سے شروع ہونے والی میٹر ساٹھ ارب تک پہنچ گئی اور اس میں کوئی سفر بھی نہیں کرتا یہ عوام کیلئے نہیں صرف اپنا پیسہ بنانے کیلئے بنائی گئی انہوں نے کہا کہ نواز شریف تو جاچکا اب شہباز شریف کی باری ہے 2018 ء میں پنجاب کو شروع سے آزاد کرنا ہے اور جو دولت بیرون ملک جارہی ہے وہ عوامی فلاح کے منصوبوں ‘ سکولوں ‘ ہسپتالوں ‘ روزگار ‘ پانی ‘ عدل و انصاف کے اچھے نظام پر خرچ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت ایک روپے بڑھنے سے پاکستان پر قرض ایک ارب روپے بڑھتا ہے گزشتہ دنوں پاکستان پرمزید پانچ سو ارب کا قرضہ چرھ چکا ہے جو منشی اسحاق ڈار اور نواز شریف کی وجہ سے چڑھا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف تمہیں جلد بتائیں گے کہ کیوں نکالا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات