نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت شریف خاندان کے قانونی مشیر خواجہ حارث نے استغاثہ کی گواہ نورین پر جرح مکمل

عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی سربراہ کو بطور استغاثہ گواہ طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 29مارچ تک کیلئے ملتوی کردی

بدھ 21 مارچ 2018 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت شریف خاندان کے قانونی مشیر خواجہ حارث نے استغاثہ کی گواہ نورین پر جرح مکمل کر لی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی سربراہ کو بطور استغاثہ گواہ طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 29مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔

گزشتہ روز فاضل جج نے جب سماعت شروع کی تو نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے استغاثہ کی گواہ نورین پر پچھلی سماعت سے جاری جرح جاری رکھی لیکن گواہ نورین شہزاد متعلقہ دستاویزات منگوانے سے متعلق ای میل پیش نہ کر سکیں جس پر خواجہ حارث نے دستاویزات والی ای میل پیش کرنے کا کہاجب کہ فاضل جج محمد بشیر نے بھی استفسار کیا کہ کتنی ای میل ہیں گواہ نورین کال آف نوٹس اور ای میل دستاویزات دینے میں ناکام رہیں بعدازں احتساب عدالت نے آیندہ سماعت پر جے آئی ٹی سربراہ کو بطور استغاثہ گواہ طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر متفرق درخواست پر تاہم فیصلہ نہیں سنایا گیا گزشتہ روز مریم نواز کے وکیل نے جے آئی ٹی رپورٹ میں تجزیے کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے پر درخواست دائر کی تھی جس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے کئی والیمز کی عدم فراہمی پر اعتراض بھی کیا تھا فاضل جج نے نیب پراسیکوٹر سے سوال کیا کہ کیا صرف دو گواہ رہ گئے ہیں جس پر نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ جی واجد ضیائ اور تفتیشی افسر رہ گئے ہیں جس کے بعد مزید سماعت 29 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔۔

متعلقہ عنوان :