چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان کی کابل بم دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 21 مارچ 2018 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز کابل میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نہتے انسانوں کا قتل عام انسانیت سوز ظلم اور ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے،افغانستان میں امن خطے کی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔انہوںنے زخمیوں کی جلد اور مکمل شفایابی کیلئے دعا بھی کی۔