جن لوگوں نے پاکستان کو لوٹا ، اربوں روپے بنائے وہ اب نہیں بچ سکتے ، دانیال عزیز

پکڑ دھکڑ کا جو سلسلہ شروع ہوا اس میں بڑے بڑے مگرمچھ سامنے آئینگے چاہیے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو،یہ سلسلہ روکے گا نہیں بلکہ بہت آگے تک جائے گا ، وزیر نجکاری

بدھ 21 مارچ 2018 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز چوہدری نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے پاکستان کو لوٹا اور اربوں روپے بنائے ہیں وہ اب نہیں بچ سکتے ۔ پکڑ دھکڑ کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے اس میں بڑے بڑے مگرمچھ سامنے آئینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اداروں کو آپس میں آئین اور قانون کی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے اس میں پاکستان کی بھلائی ہے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کو لوٹا اربوں روپے بنائے وہ اب نہیں بچ سکتے چاہیے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو اب یہ سلسلہ روکے گا نہیں بلکہ بہت آگے تک جائے گا ۔

اس میں سول بیورو کریسی کے علاوہ اور بھی آئیں گے۔ احتساب کا عمل شفاف ہونا چاہیے کسی ایک کو نشانہ نہیں بنانا چاہیئے ۔ بلا تفریق اہتساب سے ہی پاکستان آگے جائے گا اور یہاں کرپشن ختم ہوگی۔ کرپٹ لوگوں کو قانون کے شکنجے میں انا چاہیے اور اس سے معاشرے میں عروج آئے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداروں کو آپس میں آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے اگر ادارے آئین اور قانون میں رہتے ہوئے کام کریں گے تو اس میں پاکستان کی بھلائی ہوگی۔